اسلام آباد(صباح نیوز) مہلک عالمی کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، کل اموات کی تعداد 28558 ہوگئی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 400نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 11 لاکھ 85 ہزار 396 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 373 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 26 ہزار 157 مریض شفایاب ہوچکے جبکہ 1206مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح0.94 فیصد رہی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 560 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 257، سندھ میں 4 لاکھ 72 ہزار 213، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 687، بلوچستان میں 33 ہزار 345، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 394، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 169 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 558 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 954، سندھ میں 7 ہزار 598، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 774، اسلام آباد میں 947، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔