علامہ اقبال  کا یوم پیدائش،مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب


لاہور(صباح نیوز)مفکرپاکستان ، شاعر مشرق علامہ ڈاکٹرمحمد اقبال کے 144 ویں یوم پیدائش پرمزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔

علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک فوج کی جانب سے میجر جنرل شہباز خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔