پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان وزیراعظم ایڈوائزی کونسل برائے اسکالرشپ پروگرام کے سربراہ مقرر


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم کی ٹاسک فورس سائنس اینڈٹیکنالوجی کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن کو وزیراعظم ایڈوائزی کونسل  برائے اسکالرشپ پروگرام کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اعلی تعلیم کی اسکالرشپ فراہم کرنے کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پانچ ارب روپے سے زائد مالیت کی اسکالرشپ کے لئے وفاقی وزارت تعلیم اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کو احکامات جاری کردیئے۔وزیر اعظم کی ٹاسک فورس سائنس اینڈٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان کو وزیراعظم ایڈوائزی کونسل برائے اسکالرشپ پروگرام کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ ایڈوئزری کونسل کو وفاقی وزارت تعلیم سیکرٹیریل معاونت فراہم کرے ۔۔۔۔ اور ایچ ای سی بھی مشاورتی کونسل کو مدد فراہم کرے کیونکہ اسکالرشپ کی اکثریت ایچ ای سی کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے ڈاکٹر عطا الرحمن کو اختیارات دینے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر عطا الرحمان ایچ ای سی اسکالرشپ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔