آرمی چیف جنرل باجوہ کا سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار


راولپنڈی(صباح نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے جنت میں درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے، آمین۔