آرمی چیف سے کنیڈین نائب وزیرخارجہ کی ملاقات ، علاقائی صورتحال سمیت افغانستان میں انسانی بنیادوں پر اقدامات ،تعاون پر تبادلہ خیال


راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے کنیڈاکی نائب وزیرخارجہ مس مارٹا مورگن نے ملاقات کی ،ملاقا ت کے دوران  باہمی دلچسپی، تعاون اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر اقدامات اور تعاون بھی زیرغور آیا

آئی ایس پی آر کے مطابق کنیڈا کی نائب وزیر خارجہ مس مارٹامورگن نے پیر کو چیف آف آر می سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون علاقائی صورتحال اور افغانستان میں انسانی بنیادوں پر اقدامات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان کنیڈاکے ساتھ روائتی باہمی تعلقات کو برقرار رکھنے کے ساتھ پائیدارطویل المدتی اور کثیر الجہتی تعلقات کا خواہشمند ہے،انہوں نے کہاکہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

کنیڈین نائب وزیرخارجہ نے افغانستان سے انخلا ء میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی،انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کی مزیدبہتری  میں اپنا کردار اداکرنے کا عزم ظاہر کیا۔