حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کی سیاست چمکانے کی کوشش پہلے بھی ناکام رہی ہے۔

اپنے بیان میں  عثمان بزدار نے  کہا کہ تمام اپوزیشن اکٹھی بھی ہوجائے تو بھی عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، نمبر گیم میں واضح سبقت حاصل ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کی بھاگ دوڑ کسی کام نہیں آئے گی جس اپوزیشن اتحاد پر اس کی اپنی جماعتیں عدم اعتماد کر چکی ہوں انہیں عدم اعتماد کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا، بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کی سیاست چمکانے کی کوشش پہلے بھی ناکام رہی اور آئندہ بھی ناکام رہے گی۔