اپوزیشن شدید گھبراہٹ کا شکار ہے، فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت شدید گھبراہٹ کا شکار ہے،10مارچ سے پہلے ہی اپوزیشن کی تمام افواہیں دم توڑ جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے فیصل جاوید نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد، اعتماد پلس بن جائیگی۔

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کل کے بجائے آج عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائے لیکن یاد رکھیں کہ موقع پر ان کے ووٹ کم پڑ جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ 10مارچ سے پہلے ہی اپوزیشن کی تمام افواہیں دم توڑ جائیں گی۔ا

نہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اس لئے اب اپوزیشن دوسرے سیزن کا انتظار کرے۔

دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک نے معاشی مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن اس دوران بھی پاکستان کی معیشت بہت بہتر رہی ہے۔