شورکوٹ(صباح نیوز)جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے قریب کیری ڈبہ حویلی لنک کینال میں گر گیا، حادثہ کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میںتین بچے اور دوخواتین شامل ہیں۔ جبکہ دو مرد گاڑی کے شیشے توڑ کر زندہ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ علاقہ مکینوں اور ریسکیو اہلکاروں نے نعشیں نہر سے نکالیں۔
جاں بحق خواتین کی عمریں 20سال کے قریب اور بچوں کی عمریں پانچ سے 10سال کے درمیان تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں اورمقامی افراد نے دو گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد ایک ہی گھر کے پانچ افراد کی نعشوں کو نہر سے نکالا۔ جاں بحق افراد کی نعشیں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال شورکوٹ منتقل کردی گئیں۔