اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری نے ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان کا براہ راست ہاتھ ہے۔
ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ چھ سال قبل پاکستان آرمی نے ہندوستان کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا جو بلوچستان میں چھپا ہوا تھا۔ کلبھوشن یادیو بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس گرفتاری نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان کا براہ راست ہاتھ ہے۔