اگلی حکومت عمران خان کی ہوگی، فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز) پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہو گی،بس کپتان کا ایک ہی پیغام آپ کے لیے گھبرانا نہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ پیاری اپوزیشن! فکر نہ کریں، انشااللہ اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہو گی وہ سنبھال لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپکو زحمت نہیں دیں گے، آپ کو تو ہر حال میں تنقید کرنی ہے کیونکہ آپ چھوئی موئی اپوزیشن ہیں۔انہوں نے کہا کہ بس کپتان کا ایک ہی پیغام آپ کے لیے گھبرانا نہیں۔