مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی


سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوج نے خود کشی کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے ایک اہلکار بوپیندرسنگھ نے ضلع پلوامہ میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

فوجی اہلکارنے جس کی شناخت بوپیندرسنگھ کے نام سے ہوئی ہے ،ضلع کے علاقے لیتہ پورہ میں خود کو گولی مار کر اپنی جان لی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

کے پی آئی  کے مطابق اس واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 520ہوگئی ہے۔