اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ مل گئی اور پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے میں بازی لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کی پھر سے اقوام متحدہ اسمبلی میں گونج سنائی دی اور پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ مل گئی۔یواین ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت 3ممالک کو ماحولیات لیڈر ملک قرار دیا، جس میں پاکستان کے علاوہ جرمنی اور ایل سلواڈور شامل ہیں۔
ایل سلواڈور کو عشرہ ماحولیات منانے کا آئیڈیا دینے اور جرمنی کو ماحولیات پر زیادہ سرمایہ کاری میں کرنے پر لیڈر شپ ملی جبکہ پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے میں بازی لے گیا۔پاکستان ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ کو دنیا بھر میں ماڈل کے طور پر پیش کرے گا۔
اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی میں دنیا بھر کے ماحولیات وزیر شریک ہوئے ، اسمبلی میں معاون خصوصی ملک اسلم کو خطاب کا موقع دیا گیا۔ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم کے ماحولیاتی وژن میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے ، پاکستان نے پائیدار ترقی کے لئے ماحول کے خلاف جنگ ختم کی، ہم نے ماحولیات میں سرمایہ کاری کی تو ہمیں اس کا معاشی فائدہ ملا۔