جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی ہر یو نین کو نسل میں متحرک،باصلاحیت افرد کو میدان میں اُتارا ہے۔میاں محمد اسلم


اسلام آباد (صباح نیوز )    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اسلام آباد میں آئندہ ہونے والے بلد یاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور نمایاں کامیابی حا صل کر ے گی ،جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی ہر یو نین کو نسل میں متحرک اور باصلاحیت افرد کو میدان میں اُتارا ہے ، بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا قوم کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ ، عوام جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو کامیاب بنا کرمسائل سے چھٹکارہ حا صل کر یں ،

انھوں نے کہا آنے والے بلدیاتی انتخابات حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوں گے، مہنگائی، بیروزگاری، اشیائے خوردونوش اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے پی ٹی آئی نے بدترین عوام دشمنی کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی زون ون کے تحت بلد یاتی اُمیدواروں کے جا ئزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے گروپ لیڈر این اے 52ملک عبدالعزیز ، صدر سیاسی کمیٹی ہماء ایوب بھی مو جو د تھے ۔

میاں محمد اسلم نے کہا صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ممبران پارلیمان کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دینے کی مذمت کرتے ہیں،حکومت غیر آئینی ہتھکنڈوں سے عوام کے ضمیر خریدنے کی کوشش کررہی ہے، اگر جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوئے تو قومی امانتیں ضائع نہیں ہونگیں اور قومی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا،

انھوں نے کہااسلام آباد کے شہری مثبت تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کو ووٹ دیکر ضمیر کے سوداگروں کو مسترد کردیں، جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس میں فیصلے ورکرز اور ارکان کی مشاورت سے ہوتے ہیں، دیگر سیاسی جماعتیں پارٹی نہیں پراپرٹیاں ہیں، جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت زلزلہ، سیلاب اور کورونا وباء میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔