سری نگر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک


سری نگر:سری نگر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔

نامعلوم مسلح افراد نے توصیف احمد نامی پولیس اہلکار پر سرینگر کے علاقے ایس ڈی کالونی بٹہ مالو میں گولیاں چلائی گئیں جسکے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی اہلکار کو فوری طور پر سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔

کے پی آئی  کے مطابق کولگام کے ایک گاؤں میں بھارتی فورسز پر دستی بم پھینکا گیاتاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ نہامہ چوک کولگام میں 18بٹالین سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر دستی بم پھینکا گیا جو نشا نے پر نہیں لگا اور سڑک پر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔

واقعہ کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ ساحل بشیر لون نامی ایک نوجوان کو ضلع اسپتال شوپیان   منتقل کر دیا گیا ہے ۔  پولیس کے مطابق ساحل بشیر لون عسکریت پسند ہے اور بھارتی فورسز کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔تھانہ منڈی راجوری میں72 گھنٹے سے جاری فوجی آپریشن کو ختم کر دیا گیا ۔