مافیا عمران خان حکومت کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے ،شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانے کی مافیا ہر ممکن کوشش کررہا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف اکیلا عمران خان کھڑا ہے اور دوسری طرف تمام مافیا اکٹھا ہو چکاہے،جب سے عمران خان کی حکومت آئی مافیا ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ اسے ناکام کرے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی پریشر گروپ بنائے جاتے ہیں تو کبھی حکومت گرانے کی دھمکی  دی جاتی ہے ، کبھی چینی چھپا کر سٹے آرڈر کے پیچھے چھپ جاتے ہیں،عمران خان ان سب کو ہرائے گا انشاللہ۔