ٹنڈو محمد خان(صباح نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ کو بھگانے اور پاکستان کو بچانےکا وقت آگیا ہے۔ پی پی پی کا وفاقی حکومت کے خلاف عوامی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، لانگ مارچ کے شرکا نے پیر کو دوسرے روز ٹنڈو محمد خان سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جم غفیر شرکا سے جذباتی خطاب کیا ، بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کوحقوق دلانے کے مقصد اور جدوجہد کیلئے نکلے ہیں، انشاللہ یہ عوامی مارچ کامیاب رہے گا۔بلاول بھٹو نے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ٹنڈومحمد خان والو کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟ اگر تبدیلی نہیں آئی تو وقت آگیا کہ ہم نے سلیکٹڈ کو بھگانا ہے، ہم نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو بھگانا اور پاکستان بچاناہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عام آدمی مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہاہے، آج ایک بار پھر عوام مشکل میں،کسان اور مزدورپریشان ہیں، آپ نے پاکستان کے غریب عوام کو مشکل سے نکالنا ہے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مساوات ہماری معیشت اور طاقت کا سرچشمہ عوام ، شہادت ہماری منزل ہے، ہمارا منشور ، نظریہ وہی ہے جو قائد عوام اوربینظیر بھٹونیدیاتھا، پی پی کے جیالوں نے ہر دور کے آمر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اب سلیکٹڈ وزیراعظم کو بھی گھر بھیج کر دم لیں گے۔
کامیاب عوامی مارچ کا آغاز سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے،بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ تاریخی اورکامیاب عوامی مارچ کا آغاز سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے تحریک عدم اعتماد سلیکٹڈ حکومت کیخاتمہ کاباعث بنے گی ۔وہ بدین کی تحصیل ماتلی کے قصبہ کپری موری کے مقام پر ہالیپوتو ہائوس میں لانگ مارچ کے دوسرے روز روانگی سے قبل میزبان علی اصغر ہالیپوتو اور عبدالحق ہالیپوتو کے ہمراہ مقامی صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جس عوامی مارچ کا آغاز کیا ہے اس کے پہلے روز کراچی سے بدین تک جس طرح عوام کے سمندر نے جوش اور جزبہ کے ساتھ مارچ کا استقبال اور عوامی مارچ کا حصہ بن رہے ہیں یہ ہی سلیکٹڈ کے خلاف عوام کا عدم اعتماد اور اعلان جنگ بھی ۔بلاول بھٹو نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے زریعے پارلیمنٹ میں سلیکٹیڈ کو شکست دیں گے ہماری یہ جمہوری جدوجہد سلیکٹیڈ کے خاتمہ کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد میں عوام کو یہ بھی پتا چل جائے گا کہ کون پاکستان اور عوام کے ساتھ ہے اور کون سلیکٹیڈ کے ساتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سلیکٹیڈ کے گزشتہ تین سال میں دنیا میں سب سے زیادہ اورتاریخی مہنگائی ہوئی ہے، ملک معاشی بدحالی کا شکار بنا منی بجٹ سے عوام پر مہنگائی کا حملہ کیاگیا۔بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو بھی مشکل حالات میں حکومت ملی پر پیپلزپارٹی نے عوام دوست پالیسی اور بجٹ کے ساتھ تنخوہوں اور پنشن میں اضافہ کیا۔بینظیر انکم پروگرام کا آغازکیا،نوجونوں کو روزگار مہیا کر کے بے روزگاری اور غربت پر قابو پایا۔
بلاول بھٹو نے کہا اب پیپلزپارٹی کو موقع ملے گا تو ہم عوام دوست بجٹ پیش کرنے کے علاوہ عوام دوست منصوبوں پر عمل کر کے مہنگائی بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز عوامی مارچ کے پہلے روز کے مارچ کے احتتام کے بعد رات کپری موری کے مقام پر ہالیپوتو ہائوس میں قیام کیا اور اپنے دوسرے روز کے لانگ مارچ کا آغاز ماتلی سے ہوتے ہوئے تقریر کیے بغیر ٹنڈو محمد خان کے لئے روانہ ہو گئے۔
اس موقع پرصحافیوں کی جانب سے بلاول بھٹو کو بدین پریس کلب تمام تحصیل اور چھوٹے پریس کلبز کو سندھ حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنے کی شکایت کرتے ہوئے تمام پریس کلبز کو مالی گرانٹ جاری کرنے کی تحریری اور زبانی درجواست بھی دی گئی۔بلاول بھٹو کی قیادت میں روانہ ہونے والے لانگ مارچ کے ہمراہ بدین کے کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ بھی بدین کے پارٹی رہنمائوں وزراء مشیر معاونین اور ارکین اسمبلی اسماعیل راہو،حاجی رسول بخش چانڈیو ،پیر نوراللہ قریشی، تنزیلہ قمرانی، میر غلام علی تالپور، حاجی تاج محمد ملاح ضلعی صدر ،حاجی رمضان چانڈیو جنرل سیکرٹری، حاجی سائیں بخش جمالی کے ساتھ روانہ ہوا۔
عمران خان اپنے خطاب میں استعفی کا اعلان کریں ورنہ ہم اسلام آباد آرہے ہیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے خطاب میں اسمبلی توڑنے اور مستعفی ہونے کا اعلان کریں ورنہ ہم اسلام آباد آرہے ہیں، پیپلز پارٹی کا کراچی سے شروع ہونے والا حکومت مخالف لانگ مارچ ٹنڈو آدم سے ہوتا ہوا حیدر آباد پہنچ گیا جہاں فتح چوک پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
بعدازاں حیدرآباد پٹھان کالونی چوک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہم نئے الیکشن کے لیے تیار ہیں، ابھی تو سندھ سے نکلے ہی ہیں کہ بنی گالا سے چیخ و پکار شروع ہوگئی، وزیراعظم میں ہمت ہے تو آج اپنے خطاب میں اسمبلی توڑنے اور اپنے استعفے کا اعلان کریں ورنہ جیالے آ رہے ہیں استعفی لینے کے لیے۔بلاول بھٹو نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی خود پر تنقید برداشت نہیں کرسکتا، جو وزیراعظم کو گالی دے گا وہ جیل جائے گا، عمران خان نے چینی چوری کیا، آٹا چوری کیا سب کچھ چھینا ہے عوام سے اور اب سلیکٹڈ جو آرڈیننس لایا ہے اس کے تحت جو سوشل میڈیا پر حکومت کو گالی دے گا وہ جیل جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اترے ہیں اس سلیکٹڈ سے حساب لینے، حکومت نے صرف سندھ بلکہ چاروں صوبوں کے ساتھ زیادتی کی، عمران خان نے آئینی ترمیم پر ڈاکا مارا، پانی پر ڈاکا مارا، بلوچستان، خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی کی، سندھ کے وسائل، فنڈ اور پانی پر تبدیلی سرکار نے ڈاکا مارا ہے، جب سے یہ پی ٹی آئی بجٹ آیا ہے تب سے پیپلز پارٹی احتجاج کر رہی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے اسٹوڈنٹس یونین کو بحال کروایا، واحد سندھ حکومت نے آمدنی 25 ہزار کی، نالائق حکومت مہنگائی بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کررہی، ہمارا مارچ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہے، ایک ہی جماعت ہے جو مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے وہ پیپلز پارٹی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ کو گھر بھیجا جائے،ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ یہ تماشے نہیں چلیں گے، حساب دینا ہوگا، بزدل وزیراعظم اتنا پریشان ہوگیا ہے، پہلے میڈیا پر نہ بولنے کی پابندی لگا رہا تھا، کہتا ہے جو وزیراعظم کے خلاف بولے پانچ سال جیل جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے سلیکٹڈ سے حساب لینے میدان میں نکلے ہیں، عوامی مارچ میں جیالوں کا جوش و جذبہ دیکھ کرکٹھ پتلی نے گھبرانا شروع کردیا ہے، کٹھ پتلی نے اپنے کچھ وزیرسندھ بھیجے ہیں، این ایف سی ایوارڈ، اٹھارویں ترامیم، پانی پر ڈاکہ تو اس نے مارا ہے، تم نے چاروں صوبوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔قبل ازیں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے سلیکٹڈ کو بھگانا اور پاکستان کو بچانا ہے، پیپلزپارٹی نے ہر دور کے آمر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، عوام کو حقوق دلوانے کیلئے نکلے ہیں، جیالوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈو محمد خان میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں، مہنگائی، بیروزگاری، غربت بڑھ گئی، تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم نے گھبرانا شروع کر دیا، انہوں نے وزرا سندھ بھیج دئیے، سیاسی یتیم پوچھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے کیا کیا، عوام کی طاقت سے حکمرانوں کو بھگائیں گے۔