اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دے، حق مزاحمت بحال کیا جائے،عبدالرشید ترابی


اسلام آباد( صباح نیوز)جماعت اسلامی کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت،کشمیریوں کے حق مزاحمت کو بحال کیا جائے،کشمیری اللہ کی نصرت اور اپنے زوربازو سے کشمیرآزاد کرائیں گے

سال 1947 میں ہزاروں مجاہدین نے اقوام متحدہ کے کہنے پر ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے کشمیریوںسے وعدہ ایفانہ ہواتو وہ ہتھیار دوبارہ اٹھائیں گے،کشمیریوں کو مقدس لہو ہندوستان کے اندر کئی اور پسی ہوئی ریاستوں کی آزادی کا عنوان بنے گا،حکومت پاکستان اور قومی قائدین کشمیرکی آزادی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل دیں مودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے

ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر پوری قوم اور تمام جماعتیں ایک ہیں

انھوںنے کہاکہ ہندوستان کی قابض فوج روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوںکو شہید کررہی ہے ،بچوں بوڑھوں اور خواتین پر تشدد کررہی ہے رات کے اندھیر ے میں پورے کے پورے گائوںکو گھیرائو کرکے لوٹ مار کی جاتی ہے اور کشمیریوں کو شہید کیاجارہاہے ایسے میںبیس کیمپ اور اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا فیصلہ کن کردارا داکریں

انہوں نے کہا  کہ نریندرمودی نے خود ہندوستان کو مکرو چہرہ بے نقاب کردیاہے جمہوری اور سیکولر ازم بے نقاب ہوچکاہے ہندوستان کے اندر آرایس ایس کے غنڈوں کی انتہاپسندی پوری دنیا کے سامنے آچکی ہے اس موقع پر استفادہ کرنے کی ضرورت ہے،عالمی سطح پر ہندوستان کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوچکی ہیں،موافق فضا سے استفادہ کرنے کے لیے حکمت عملی بنے کی ضرورت ہے۔