مہنگائی و بے روز گاری نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ سراج الحق


حیدرآباد(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت نے تمام اداروں کو یرغمال بنا یا ہوا ہے ، جمہوریت و پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا گیا، صدارتی آرڈیننس پر ملک کے نظام کو چلایا جارہا ہے ،مہنگائی و بے روز گاری نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا ہے،  آئی ایف اور ورلڈ بینک کے غلاموں نے قوم کو مہنگائی اور بے روز گاری دلدل میں دھکیل دیا ہے ‘ سندھ میں غریب پر بڑا ظلم ہورہا ہے سولنگی برادری کا بہت استحصال ہوا ہے جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ اور ظالموں کے خلاف برسرپیکار رہے گی کسی مظلوم پر ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا.

ان خیالات کااظہار انہوںنے سولنگی برادری کے چیف سردار زبیر احمد خام حسین سولنگی کی اپنی برادری کے ہمراہ جماعت اسلامی میں شمولیت کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسدا اللہ بھٹو’صوبائی امیرمحمد حسین محنتی’ سردار زبیر احمد سولنگی’ نائب امیر سندھ نصراللہ چنا’ عبدالوحیدقریشی’ طاہر مجید’ امیر ضلع عقیل احمد خان’ صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا ‘پیر غلام مجددجان سرہندی ‘ محمد حسن کھوسو’ ودیگر بھی موجود تھے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ سردار زبیر حسین اور ان کے قبلے کو جماعت اسلامی میں خوش آمدید کہتا ہو انہوںنے کہاکہ سند ھ میں غریب پر بڑا ظلم ہوا ہے خاص طور پر سولنگی برادری کا استحصال کیاگیا آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ سردار زبیر سولنگی اور ان کی برادری تنہا نہیں ہے جماعت اسلامی ان کے ساتھ کھڑی ہے، انہوںنے کہاکہ پاکستان اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے وجود میں آیا تھا آج ملک میں اسلامی نظام نہ ہونے کی وجہ سے انسانوں کا خون بہایا جارہاہے، قوم کی بیٹوں کو اغوا کیاجارہاہے، ناانصافی اور لاقانونیتکا دوردورہ ہے،  اب تک جرنلوں’ جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں نے ملک پر حکومت کی ہے جس کے باعث ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ناظم جوکھیو غریب نوجوان کو سدا حق بلند کرنے پر  ظالم رکن سندھ اسمبلی نے ڈنڈوں سے مار مار کر قتل کردیا ۔ میں پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو’ آصف زرداری پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ جماعت اسلامی اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو پی ٹی آئی اور سندھ کو پی پی نے یرغمال بنا ہوا ہے۔ 1970سے کئی مرتبہ اور مسلسل13سال سے سندھ میں برسر اقتدار پی پی نے نہ صرف سندھ کے شہروں بلکہ دیہی علاقوں کو تباہ وبرباد کردیا۔پنڈورا اور پانامہ میں ان ہی حکمران پارٹیوں کے نام شامل ہیں جبکہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری سے ستر لاکھ نوجوان نشے کے عادی ہوچکے ہیں۔ جن میں اکثریت سندھ کے نوجوانوں کی ہے جو کہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کس ترقی کی بات کرتے ہیں؟ تھر کی حالت پہلے سے زیادہ خراب’ سکھر’ شکار پور’ لاڑکانہ تباہ حال کراچی اور حیدرآباد حکمرانوں کی نااہلی کا منہ مولتا ثبوت ہے۔  پھر بھی بلاول بھٹو سندھ میں ترقی کی بات کرتے ہیں روٹی کپڑا اور مکان کے نعرہ لگانے والوں نے عوام سے حلق کا نوالہ بھی چھین کر غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیاہے۔ انہوںنے کہاکہ گذشتہ 74سال سے   سرداروں’ وڈیروں کی حکمرانی ہے۔ لاکھوں کی آبادی کے شہر حیدرآباد میں آج تک کوئی یونیورسٹی نہیں بنی’ سڑکیں تباہ’ پینے کا صاف پانی میسر نہیں مہنگائی نے عوام کو بے بس کررکھا ہے اور دونوں پارٹیوں کے حکمرانوںکہتے ہیں کہ ترقی ہورہی ہے گھبرانا نہیں ہے

اس موقع پر صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہاکہ سندھ میں جماعت اسلامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شمولیت سے ہلچل پیدا ہوگئی ہے جماعت اسلامی میں شمولیت پر سردار زبیر سولنگی سمیت پوری قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ آج مہنگائی ‘ لوٹ مار اور لاقاونیت عروج پر ہے۔ غریب شہریوں کو بلا جواز قتل کیاجارہاہے۔ یہ لاقاونیت کی انتہا ہے سندھ سے انقلاب کی آواز اٹھے گی اور ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہوگی’ سولنگی بردار ی کے سربراہ سردار زبیر خادم سولنگی نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی ملک میں مظلوم عوام کا سہارا ہے میں نے اپنی برادری سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی ہے کہ ملک میں امن کے قیام’ انصاف اور انسانی حقوق کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔ جماعت اسلامی مظلوموں کی آواز ایوانوں تک پہنچائے گی ۔حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو تباہ کردیا ہے اور جلد ہی جماعت اسلامی میں دیگر سیاسی شخصیات بھی شامل ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ مخالفین نے بہت لالچ دیا کہ آپ جماعت اسلامی میں شامل نہ ہوں لیکن ہم نے ہر لالچ اور دباؤ کو مسترد کردیا ۔سندھ میں سولنگی برادری پر بہت ظلم کئے جارہے ہیں۔۔ ہم حسینی قافلے  کے لوگ ہیں ہم نہ جھکے ہیں نہ جھکے گے اور ظلم کے خلاف جدوجہد میں جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ ہیں سولنگی برادری انقریب ملک کے مختلف شہروں میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کو  مدعو کرے گی قبل ازیں امیر جماعت اسلامی کاحیدرآباد پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا اور سردار زبیر احمد نے انہیں خوش آمدید کہا۔