ٹی 20 ورلڈ کپ ، بھارت کا سفر ختم


ابوظہبی (صباح نیوز) بھارت کیلئے ایک اور شرمندگی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا، ٹی 20  ورلڈ کپ کا میزبان بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہرہوگیا۔

افغانستان کے نیوزی  لینڈ سے ہارنے سے بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی خواہش دم توڑ گئی۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ بھارت ٹی20 ورلڈ کپ سے نکل گیا ہے لہذا گروپ ٹو سے بھارت اور افغانستان کا سفر ختم ہوگیا ہے۔