گوادر(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو سرینگر بناکر نوگوایریابنا دیا گیاہے۔ جھوٹے مقدمات گرفتاری تشددپولیس گردی دھونس دھمکی مسائل کا حل نہیں ہرطرف خوف دہشت بدامنی اور لاقانونیت ہے ۔حکمرانوں کے اعلانات ودعوئوں میں کوئی حقیقت نہیں قول وفعل میں تضاد ہے۔ فلسطینیوں کی نسل کشی تباہی وبربادی کے ذمہ دارمسلم حکمران اور سپہ سالار ہے ۔غزہ تباہ مسلم حکمران خاموش ہیں ۔بجلی قیمتیں جماعت اسلامی کے احتجاج کی وجہ سے کم ہورہی ہے ۔قیمتوں میں بدترین اضافہ کے بعد سات روپے کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب واجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو بند کردیاگیاہے۔ تجارت کاروبار نیٹ ورک سمیت بارڈرزاورذرائع آمدورفت کاروبار بندہیں جس کی وجہ سے حالات خراب عوام تاجربرادری پریشان ہیں، حکومتی غفلت کوتاہی کی وجہ سے شاہراہیں بند ہیں۔ لاپتہ افرادبلوچستان کا سب سے بڑامسئلہ ہے بلوچستان کے جگرگوشے برآمد،نوجوانوں کو روزگار وتعلیم اورکھیل کی سہولیات دیکر مسائل کے حل کی راہ ہمواراحساس محرومی میں کمی کی راہ ہموار کی جائے ۔ بلوچستان میں بدامنی اوربدعنوانی عروج پر ہے۔ بدعنوانی ،مہنگائی ،کرپشن وکمیشن ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔کوئٹہ وبلوچستان کے عوام محصور ہیں وسائل وخزانوں سے ما لامال بلوچستان کے عوام کوپینے کاپانی تک مسیر نہیں۔
بلوچستان کے عوام پریشان جگرگوشے لاپتہ ،احتجاج کا جمہوری حق تک میسر نہیں ۔پہاڑوں کی طرف احتجاجاًجانے والوں کو پہاڑوں سے نیچے اتارکرمسائل ومشکلات سے نجات دلانے کے بجائے جمہوری احتجاج کرنے والوں کی راہ میں مشکلات پیداکر رہے ہیں تاکہ یہ بھی پہاڑوں کی طرف چلے جائیں ۔جماعت اسلامی مظلوموں کیساتھ اورہر ظلم وظالم کے خلاف میدان عمل میں موجودہیں ۔بلوچستان اسمبلی کی سننے والاکوئی نہیں میڈیا سچ وحق پر پابندی لگادی گئی ہے ۔مظلوم عوام کی آوازوالا کوئی نہیں ۔جماعت اسلامی اسمبلی ومیڈیاسمیت ہر فورم پر مظلوم عوام کا ترجمان ہے جب تک عوام کوحقوق میسر نہ ہواس وقت تک ہماری جدوجہدجاری رہے گی عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں تاکہ قوم کو حقوق میسر ہوجائے ۔