بلوچستان کے حالات ومسائل پر وفاق مقتدرقوتوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، مولاناہدایت الرحمان بلوچ

 گوادر(صباح نیوز)   امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے حالات ومسائل پر وفاق مقتدرقوتوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے بلوچستان میں لاشیں گرانا ،کاروبار تجارت بارڈرزبندش انٹرنیٹ وشاہراہوں کی بندش کی وجہ سے معاشی مسائل مشکلات میں بدترین اضافہ ہوا ہے ۔حکمران اسٹبلشمنٹ بلوچستان کے عوام کے مسائل مشکلات کا تماشا کر رہے ہیں ۔بلوچستان کے عوام معاشی آئینی حقوق اور روزگار تعلیم وترقی چاہتی ہے اہل بلوچستان کو اپنے جگر گوشے ،امن ،روزگار،ترقی اورحقوق چاہیے بارڈرزوساحل پر بھی لٹیرے عوام ،تاجربرادری کا استحصال کر رہے ہیں ۔حقوق کے حصول ،لاپتہ افرادکی بازیابی ،امن اورترقی کیلئے ہر فورم پر آوازاُٹھاتے رہیں گے خاموش تماشائی کسی صورت نہیں بنیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب اورنوجوانوں وتاجروں کے وفود،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکمرانوں مقتدرقوتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے حالات خراب عوام پریشان ،امن وامان کا فقدان ہے جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف اورامن وحقوق کیلئے اسمبلی کے اندراورباہر احتجاج کرتی رہیگی ۔بلوچستان کو بچانے ،عوام کوحقو ق دلانے اورلاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے عوامی قوتوں کو مخلصانہ جدوجہد کرناہوگی ۔بلوچستان میں عوامی نمائندگان نہ ہونے ،اسمبلی بے اختیار ہونے کی وجہ سے بھی مسائل وپریشانی اورمشکلات ختم ہونے کے بجائے بدترین اضافہ ہورہا ہے جماعت اسلامی نے عوامی حقوق کے حصول ظلم وجبر کے خلاف اسمبلی کے اندروباہربھر پور رکرداراداکیا قومی جرگہ ،اے پی سی ،سیمینار زمنعقدکرکے عوام کو شعور اور رائے عامہ ہموار کیاآئندہ بھی عوامی قوت وتائیدسے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کرتے رہیں گے لاپتہ افرادکی بازیابی ،سیاسی قیدیوں کی رہائی جھوٹ مقدمات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت کی طرف سے بارڈرز،ساحل ،کاروبار تجارت ،شاہراہوں اورانٹرنیٹ کی بندش قابل مذمت ہے حکومت عوام کو سہولت روزگار ترقی ،امن دینے کے بجائے پربے روزگاری بدامنی میں اضافہ ،امن احتجاج رکھوانے اورانٹرنیٹ کی بندش میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان نوگوایریابن گیا ہے جماعت اسلامی لاپتہ افرادکی بازیابی ،گرفتارسیاسی قیدیوں کی رہائی اور دیگرسلگتے مسائل کے حل کیلئے دھرنے واحتجاج ،جرگہ اورآل پارٹیز کریگی #