کوئٹہ(صبا ح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادر حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی وفد کے ہمراہ دھرنے میں بی این پی کے سربراہ سرداراختر مینگل سے ملاقات، وفدمیں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،نائب امراء زاہداختر بلوچ ،مولانا محمد عارف دمڑامیر جماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند ،امیر ضلع مستونگ حافظ خالد الرحمان شاہوانی ،حق دوتحریک گوادر کے وسیم بلوچ ودیگر کارکنان وذمہ داران بھی ہمرا ہ تھے اس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنما احمد نوازکرد ،ڈاکٹرقدوس بلوچ ،میر حمل کلمتی ،جمال ناصر ،طارق بلوچ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر مولاناہدایت الرحمان بلوچ ،سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے موجودہ سلگتے مسائل ،گرفتاریاں ،تشدد،طاقت کے استعمال کے حوالے سے گفتگوکی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سردار اختر مینگل سیاسی پرامن جدوجہد کر رہا ہے حکمرانوں مقتدر قوتوں کو سیاسی جدوجہد کرنے والوں سے سیاسی طریقے سے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہیے طاقت تشدد پولیس گردی فوجی آپریشن گرفتاری مقدمات سے مسائل پہلے بھی حل نہیں ہوئے آئندہ بھی ان کے حل کا کوئی امید نہیں پارلیمانی سیاسی پرامن لوگوں کوتشدد لاٹھی چارج گرفتاری ومقدمات کے ذریعے مجبور کرکے پہاڑوں کی طرف دھکیلنابلوچستان کے عوام سیاسی پارلیمانی جماعتوں کیساتھ زیادتی ہے جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف پہلے بھی تھی آئندہ بھی ہم بلوچستان کے مسائل کے حل حقوق کے حصول اورترقی وخوشحالی کیلئے جمہوری مذاہمتی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
اس موقع پر سردار اختر مینگل نے کہاکہ ہمارے مطالبات آئینی قانونی ہیں ہم کوئی غیرقانونی مطالبہ نہیں کر رہے جو حکمرانوں کے بس میں نہ ہوہمارامطالبہ ہے کہ اپنے جائز حقوق کیلئے قانونی طریقے سے احتجاج کرنے والی بیٹیوں بہنوں کوفوری رہا جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں لاپتہ افرادکو بازیاب کیے جائیں طاقت کا استعمال بند کیا جائے سردار اخترمینگل نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر حق دو تحریک کے قائد ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وجماعت اسلامی اورحق دو تحریک کے قائدین کا پرامن بلوچ قومی دھرنے میں شرکت،جدوجہد ومطالبات کی حمایت اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا