کراچی(صباح نیوز)کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو سکیورٹی خدشات کے باعث جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا۔
ریلوے حکام نے کہا کہ سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ٹرین کو روکا گیا، سینکڑوں مسافر مرد خواتین بچے سخت گرمی سے پریشان ہیں۔مسافروں نے کہا کہ جیکب آباد سے لوکل ٹرانسپورٹ بھی نہیں مل سکتی جبکہ ریلوے انتظامیہ کرایہ بھی واپس نہیں کررہی۔