پی آئی اے میں پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ

کراچی (صباح نیوز) ایک طرف پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو ضرورت سے زائد ملازمین کی وجہ سے نجکاری میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری طرف نئی بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا ۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کو پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے۔اس لیے  پی آئی اے نے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی آئی اے نے 20 پائلٹس، جبکہ 40فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی بھرتی کے لیے جاری اشتہار کے مطابق کیپٹن کے لیے عمر کی حد 50سال جبکہ فرسٹ آفیسر کے لیے عمر کی حد 40سال رکھی گئی ہے۔ فضائی میزبانوں کی آسامی کے لیے فریش امیدوار کی عمر کی حد 25سال، جبکہ ائیرہوسٹس کے لیے عمرکی حد 30سال کی شرط عائد کی گئی ہے۔ فضائی میزبانوں کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویشن رکھی گئی ہے