اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فاروڈ بلاک بن ہی نہیں سکتا، ہم نے سب سے درخواست کی ہے کہ آپ ایک دوسرے کے خلاف کوئی ایسی گفتگو نہ کریں، ہمارے بڑی ڈیموکریٹک پارٹی ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور پارٹی رہنماں کے بیانات کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ٹکٹ دینے کے فیصلے بانی پی ٹی آئی نے خود کئے تھے بانی پی ٹی آئی نے یہ ضرور کہا تھا کہ کچھ لوگوں کو دو سیٹیں نہیں دینی یا صوبائی اسمبلی کی سیٹ نہیں دینی تھی وجہ یہ تھی کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ سینٹرل میں میرے پاس کوئی نہیں ہے، سارے لوگ کانفرنسز کرکے پارٹی چھوڑ گئے ہیں عاطف خان، شہرام خان ،اسد قیصر کو ایڈوانس میں کہا تھا کہ ایک ہی سیٹ ملے گی اس پہ ان کا کوئی شکوہ بھی نہیں ہے اس کی وجہ یہ تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو سینٹرل میں لوگ چاہئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فاروڈ بلاک بن ہی نہیں سکتا، ہم نے سب سے درخواست کی ہے کہ آپ ایک دوسرے کے خلاف کوئی ایسی گفتگو نہ کریں، ہمارے بڑی ڈیموکریٹک پارٹی ہے اس میں ہر قسم کی کمیٹی بنی ہے، ہر مسئلے پر بانی پی ٹی سے ہدایات لیتے ہیں سخت الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں، سینئر قیادت ہے، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی ہے اوران کی ہدایات کے مطابق چلتی ہے احتجاج کے لئے عید کے بعد ہماری جو بھی سرگرمی ہوگی وہ الائنس کے ساتھ طے کر کے آگے چلائیں گے۔