اسلام آباد(صباح نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے درمیان 12 اپریل 2025 کو مسقط میں سلطنت عمان کی مصالحت سے ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ مکالمہ اور سفارت کاری خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دے گی اور باہمی احترام اور مذاکرات کی بنیاد پر اختلافات اور تنازعات کے حل کے مقصد کو آگے بڑھائے گی، ہم فریقین کو اس راستے پر مسلسل عمل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سلطنت عمان کی ان مذاکرات کی میزبانی اور معاونت میں اہم کردار کے لیے قابل تعریف خدمات کا بھی اعتراف کرتا ہے۔