اودھمپور میں قابض بھارتی فوج کا تلاشی آپریشن، محاصرے کی کارروائی

جموں (کے پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں قابض بھارتی فوج نے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ قابض فوج نے ضلع میں کھنہ بل کے علاقے مجالٹا میں تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔آخری اطلات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

اس سے قبل کٹھوعہ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کیا گیا جس میں جدید ترین اسلحہ استعمال کیا گیا آپریشن میں گن شب ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ڈرون اور فوج کتے بھی استعمال کئے گئے ،کنٹرول لائن کے قریب ضلع پونچھ سے پاکستان کے جھنڈے اور نام والا غبارہ ملاہے ۔

 ضلع کے گاؤں کرنی پی آئی اے کے طیارے کی شکل والا غبارہ جس پر پاکستان کا جھنڈہ بھی موجود ہے ملا ہے س کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی ۔پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر غبارے کو قبضے میں لے لیا۔پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سرحدی علاقوں میں پاکستان کے جھنڈے والے غبارے ملنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی ایجنسیاں اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔