اسلام آباد(صباح نیوز) ایم کیو ایم کے مرکزی راہنماء بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک کا بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مسلم لیگ (ن) کے قائد اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مبارک ہو۔ گھریلو اور صنعتی صارفین کو بڑا ریلیف ہماری اتحادی حکومت کا بڑا کارنامہ اور قومی خدمت ہے۔ مہنگائی کا 38 فی صد سے ڈیڑھ فی صد اور پالیسی ریٹ کا 22 سے 12 فی صد پر آنا عوام اور معیشت دونوں کی ترقی کا اہم مرحلہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ سے شروع ہونے والا مشکل سفر معاشی ترقی کے سنگ میل عبور کر رہا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔
