آزاد کشمیر کے علاقے چڑہوئی سے تعلق رکھنے والے سپوت صغیر خان نے امریکہ کا سب سے بڑا ”خدمت ایوارڈ” اپنے نام کر لیا

نیویارک(صباح نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے چڑہوئی سے تعلق رکھنے والے سپوت صغیر خان نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ امریکہ میں بہترین کمیونٹی خدمات سرانجام دینے پر اعتراف خدمات میں امریکہ کا سب سے بڑا خدمت ایوارڈ عطا کیا گیا۔پہلے پاکستانی و کشمیری بن گئے جن کو یہ ایوارڈ ملا ہے ۔

علاقے میں جشن امریکہ میں مقیم کمیونٹی کی مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے چڑہوئی چہاولہ کے سپوت صغیر خان کو امریکہ میں مقیم ہیں اور وہاں کشمیری امریکن الائنس کے صدر ہیں۔ان کو امریکہ میں بہترین کمیونٹی خدمات سرانجام دینے پر اعتراف خدمات میں امریکہ کا سب سے بڑا خدمت ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔

صغیر خان واحد پاکستانی و کشمیری شہری ہیں جن کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کو نیویارک میں منعقدہ ایک بڑی تقریب میں دیا گیا جس میں مختلف ممالک سے سینکڑوں افراد شامل تھے ۔کمیونٹی سروسز ایوارڈ سینٹر Jessica Ramosنے ان کو عطا کیا۔ واضح رہے کہ صغیر خان کئی دہائیوں سے امریکہ مقیم ہیں جہاں انہوں نے کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے گراں قدر کام کیا ہے جس کا اعتراف ان کو ایوارڈ ملنا ہے جس پر وہاں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ ان کے آبائی علاقے میں بھی خوشی کا سماں ہے اور لوگوں نے ان کومبارکباددی ہے۔