مرحوم محمود الحسن چوہدری تحریک اسلا می اور تحریک آزادی کشمیرکا قیمتی سرمایہ تھے،سید صلاح الدین

مظفر آباد: امیر حزب المجاہدین اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ مرحوم محمود الحسن چوہدری تحریک اسلا می اور تحریک آزادی کشمیرکا قیمتی سرمایہ تھے۔ان کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے ۔ ان کی وفات سے تحریک آزادی کشمیر سراپا اخلاص رہنما سے محروم ہوگئی۔

حزب کمانڈ کو نسل کے ایک خصوصی تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم محمود الحسن چوہدری  تحریک اسلامی اور تحریک آزادی کشمیر کا ایک اثاثہ تھے ۔جب سے انہیں دیکھا تو بلا کسی ججھک اور تردید کے یہ کہہ سکتا ہوں کہ انہیں ہر وقت اسلام کی سربلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کیلئے متحرک رہنما کے روپ میں پایا۔مرحوم آخری سانس تک دین اسلام کی سربلندی اور محکوم کشمیری عوام کی آزادی کیلئے کام کرتے رہے۔ان کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے ۔مجاہدین و مہاجرین کشمیر ان کی جدائی پر افسردہ ہیں ۔

اجلاس سے نائب امیر حزب المجاہدین سیف اللہ خالد ،مولانا تاج علی شاہ اور کمانڈر شمشیر خان نے بھی خطاب کیا اور  مرحوم رہنما کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ مرحوم کی دینی و آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد کو بھلایا نہیں جائیگا بلکہ ان کے ادھورے مشن کو منزل سے ہمکنار کرنے میں ہر ممکنہ کردار ادا کیا جائیگا ۔اجلاس کے آخر پر مرحوم محمود الحسن  چوہدری کی جنت نشینی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔اجلاس میں تحریک اسلامی اور تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی پشتبان،ہمدرد اور غمخوار ایڈوکیٹ شیخ عقیل الرحمان کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی گئی،جو گزشتہ کچھ عرصے سے صاحب فراش ہیں۔