جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے نام سے جعلی فیس بک آئی ڈی سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان

اسلام آباد (صباح نیوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار کی طرف سے جاری ایک وضاحتی بیان کے مطابق لبریشن  فرنٹ میڈیا سیل سے منسوب اوپر تصویر میں درج فیک فیس بک آئی ڈی( پیج )سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا کوئی تعلق نہیں۔

لبریشن فرنٹ اس مذموم پروپیگنڈے اور ایل او سی پر ہونے والی دوطرفہ فائرنگ کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔ بیان کے مطابق یہ ملٹری ٹرک باضابطہ بھارتی آرمی کی گاڑی ہے جو صاف اور واضح نظر آتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مذموم پرو پیگنڈہ  جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کو بدنام کرنے کی ایک ناکام سازش ہے