جموں: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ہیرا نگر کے ایک گاوں میں مبینہ طور پر روپوش عسکریت پسندوں کا پتہ لگانے کے لئے سرچ آپریشن کا سلسلہ جمعرات کو پانچویں روز بھی جاری رہا اس دوران بھارتی پولیس کے دد اہلکار حملے میں زخمی ہوگئے،کے پی آئی کے مطابق سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تکنیکی اور نگرانی کے آلات سے لیس فوج، این ایس جی، بی ایس ایف، پولیس، اسپیشل آپریشن گروپ، اور سی آر پی ایف پر مشتمل گروپ آپریشن میں شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق آپریشن میں ہیلی کاپٹر، یو اے وی، ڈرون، بلٹ پروف گاڑیوں اور سدھائے ہوئے کتوں سے بھی کام لیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کے اعلی عہدیدار موقع پر موجود تلاشی آپریشن کی نگرانی رہے ہیں۔ اس د وران علاقے میں ایک حملے کے دوران دو بھارتی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، یاد رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ہیرا نگر میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد اتوار سے ہی یہ وسیع سرچ آپریشن جاری ہے،
