اسلام آباد (صباح نیوز)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ریاستی، سفارتی اور انتظامی معاملات میں ملک بے سمت ہوگیا، اختلافات بھلائے جائیں، حکومت، اپوزیشن اور ریاستی ادارے ایک موقف اور حکمتِ عملی کے ساتھ ملک کو بحرانوں سے نکالیں۔
اسلام آباد میں یومِ آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینار، سید علی گیلانی جامع مسجد میں ختم ِ قرآن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی دو قومی نظریہ اور قرآن و سنت کے نظام کے قیام کے لیے حاصل کی گئی، قیامِ پاکستان کے بعد پاکستان دنیا کی سب سے بڑی مملکت بنی۔ اسلامی نظریہ، آئین و عدلیہ، جمہوریت و غیرجانبدارانہ انتخاب، وسائل کی منصفانہ تقسیم سے گریز کی وجہ سے چاپلوسی، میرٹ کی پامالی، جمہوری اقدار کی جڑ نہ لگنے اور وفاق کو مضبوط کرنے کے ناجائز ہتھکنڈوں نے صوبوں کو حقوق سے محروم کیا، جس کی وجہ سے تعصبات، زہریلی قوم پرستی، کرپشن، عیاشی اور نااہلی ملک و مِلت کا مقدر بنادی گئی،ریاستی، سفارتی اور انتظامی معاملات میں ملک بے سمت ہوگیا،
پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور ایٹمی صلاحیت کی وجہ سے دشمن قوتیں ملک کو غیرمستحکم کرنے کے لیے دہشت گردی، فسادِ زندگی بڑھارہے ہیں، جبکہ اندرونی سیاسی انتشار، پاور کاریڈورز میں جنگ و جدل کی وجہ سے پاکستان مستحکم، دوٹوک اور پائیدار پالیسی بنانے سے قاصر ہے، اختلافات بھلائے جائیں، حکومت، اپوزیشن اور ریاستی ادارے ایک موقف اور حکمتِ عملی کے ساتھ ملک کو بحرانوں سے نکالیں۔ نظامِ مظسفےۖ کا قیام، عدل و انصاف کا نظام ہی ترقی و استحکام لاسکتا ہے۔ قومی قیادت نے تاخیر کی تو صرف بلوچستان نہیں سارا ملک اِسی انارکی کی طرف چلاجائے گا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن ناگزیر تھا، فلسطینیوں نے لازوال قربانیاں دے کر امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی طرف سے ناجائز اسرائیل کی سرپرستی کو پوری دنیا میں بینقاب کردیا۔ اسلامی ممالک جو بزدلی اور کمزوری اور امریکی دبا کے تحت اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اقدام کرنے جارہے تھے، اسے روک دیا۔
غزہ میں امریکی اسرائیلی عزائم کو ناکامی ہوئی اور حماس نے تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے۔ پوری دنیا میں اہلِ غزہ/فلسطین کے انسانوں پر ظلم و جبر کے خلاف بیداری کی ایک نئی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ معاہدہ ابراہم ناکام ہوگیا، اب دوبارہ مزید مسلم ممالک کو شامل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ امریکہ اور صیہونی ناجائز رجیم اب جو بھی حربہ استعمال کریں لیکن طاقت، انسانوں کے قتلِ عام اور نسل کشی کا ڈاکٹرائین ناکام ہوگا۔ 25 کروڑ پاکستانی یوم القدس کے موقع پر سڑکوں، چوراہوں پر نکلیں گے اور فلسطینیوں سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کریں گے۔مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماں لیاقت بلوچ، قاری یعقوب شیخ، سید وحید شاہ، پیر ہارون گیلانی، سید ناصر شیرازی، عبد اللہ حمید گل، علامہ عارف حسین واحدی، پیر عبدالرحیم نقشبندی، علامہ زاہد محمود قاسمی، ڈاکٹر عطا الرحمن، علامہ شبیر میثمی نے مشترکہ بیان میں چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی بخشش فرمائے، انہیں اعلی درجات عطا فرمائے اور اہلِ خاندان کو صبرِجمیل عطا فرمائے (آمین!)۔ آرمی چیف کا اپنی والدہ کا خود نمازِ جنازہ پڑھانا بھی نیکی اور صدقہ جاریہ پر مبی عمل ہے۔