مظفر آباد (صباح نیوز) حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے آرمی چیف سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس کیا ہے ۔ حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد کی زیرصدارت متحدہ جہاد کونسل کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید صلاح الدین نے مرحومہ کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سید عاصم منیر کی دینی تربیت اور جذبہ حب الوطنی میں ان کا اہم اور بنیادی کردار رہاہے،والدہ کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستانی فوج کے سربراہ سید حافظ عاصم منیر کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔اجلاس میں مرحومہ کی مغفرت اور خاندان کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
