شہبازشریف کا آئی ایم ایف سے پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا،مزمل اسلم


پشاور (صباح نیوز)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا آئی ایم ایف سے پروگرام لینے کا دعوی غلط ثابت ہوا۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو پروگرام لیا ہے، وہ ایک 28 ماہ کا موسمیاتی پروگرام(آرایس ایف)ہے، نہ کہ وہ پروگرام جو سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے لینے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا اور حقیقت میں پاکستان نے متوازی طور پر موسمیاتی پروگرام (آرایس ایف)کا معاہدہ کیا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پہلا جائزہ مکمل ہو چکا ہے اور سٹاف لیول سطح پر معاہدہ بھی طے پا چکا ہے، حکومت عام لوگوں کے لئے کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور عوام کو موجودہ ابتر معاشی حالت کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔