مالاکنڈ (صباح نیوز)مالاکنڈ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثہ سخاکوٹ میں پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،
حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پہنچ گئیں، لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچہ بھی شامل ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔