گوجرہ (صباح نیوز) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گوجرہ میں موٹروے ایم فور پر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔
