قران ریاست کا نظام ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں دینے کا تقاضا کرتا ہے جو صالحیت پر مبنی حکومت قائم کریں،ثمینہ سعید

 لاہور (صباح نیوز)ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان  اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے کہاہے کہ اسلام نے منزل تک پہنچنے کا جو راستہ  بتایا ہے ، وہ بھی اتنا ہی مقدس ہے جتنی کہ خود منزل  ہے-  قرآن ملک کے نظام کو ایسے ہاتھوں میں دیتا ہے جو اقتدار سے ذاتی طور پر پھلنے پھولنے کے بجائے ایسی حکومت قائم کرتے ہیں جو صالحیت پر مبنی ہوتی ہے دیانت دار حکمران احکام الہی کے نفاذ، نیکیوں کے فروغ اور معاشرے کو  برائیوں سے پاک کرنے کی خدمات انجام دیتے  اور نظام حق قائم کرتے ہیںان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان  اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے ڈی ایچ اے لاہور  میں دورہ تفسیر القرآن کی تکمیلی دعا سے خطاب  کے موقع پر کیا-

انہوں نے کہا کہ قرآن کا جو فہم ہم یہاں سے لے کر جا رہے ہیں ، یہ تمام زندگی ہماری متواتر رہنماء اور تعمیر سیرت میں مدد دے گا-  قرآن کو سمجھنے کے لیئے رہنما اور نمونہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہے،ہمیں اسوہ حسنہ کی پیروی کرنا ہوگا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے  قرآن کی دعوت کو لے کر مکمل نظام قائم کیا سیرت سے انحراف خود قرآن سے دور لے جانے والی چیز ہے انہوں نے کہا اللہ ضرور ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اس کی دین کی دربلندی کا علم لے کر چلتے ہیں- انسانوں کو قرآن کی طرف بلانا ،شر کی جگہ خیر کو فروغ دینے کی سعی و جہد  دراصل اللہ کے مددگار لوگوں کا وصف ہے-

  ثمینہ سعید نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہٹ دھرمی سے جنگ بندی معائدہ عمل درامد کے بغیر ختم کر دیا اور معصوم جانوں پر ظلم کے راستے کو چنا -اہل غزہ ایمانی جذبے سے سرشار مصائب کے پہاڑ سے گذر کر بھی پر عزم اور جواں ہمت ہیں- پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال لیکن عوام کے لیے مسائل کے انبارہیں وجہ صرف اسلام کے اجتماعی نظام سے دوری ہے-انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی نظام کی برکات سے موجود سارے مسائل حل ہو جائیں گے-    دورہ تفسیر القران کی تکمیلی دعا کے موقع پر نگران دورہ قران کمیٹی شرقی لاہور عائشہ اخلاق نے شرکا دورہ قران کو تکمیل قران پربارکباد پیش کی – ممبران کمیٹی  صدف , ثمر ،امنہ ، لبنی ، سمیحہ اور سمیہ بھی اس تقریب میں موجود تھیں