سپریم کورٹ،سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس)ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 نومبر کو سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ میں شامل ہوں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا۔