کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرڈاکٹر محمد مشتاق خان

مظفرآباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر بنے والا پاکستان نہ صرف کشمیریوں بلکہ پوری امت کی امید کا محور ومرکز ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،کشمیری اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفناتے ہیں کشمیری اسلامی پاکستان کے ساتھ اپنا الحاق چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم پاکستان کے موقع پر دارلحکومت مظفراباد میں پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق پاکستان کو جماعت اسلامی ہی بنا سکتی ہے نظریہ پاکستان ہی پاکستان کو مضبوط اور مستحکم رکھ سکتا ہے اسلامی پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کو دشمنوں نے گھیر لیا ہے لیکن اسلام کے نام پر بنے والے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا کلمے کی مثال اس درخت کی ماند ہے جس کی جریں زمین میں گہری ہوتی ہے اس کے پھل اور سائے سے سب مستفید ہوتے ہیں زمانے کے حوادث اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا،ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن  نے کہاکہ پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنہ ہے کا مقابلہ کرنے لیے باہم اتحادا ور اتفاق کی ضرورت ہے،اپنی انائوںکوقربان کرکے ملک کے لیے کام کرنا ہوگا۔