شہدا کا مشن منز ل کے حصول تک ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا، فریدہ بہن جی


سری نگر(کے پی آئی)جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے رہنماو ں نے پارٹی کی سربراہ محترمہ فریدہ بہن جی کے والد محمد یوسف بیگ کو ان کے33 ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے اس عز م کااعادہ کیا ہے کہ شہدا کا مشن منز ل کے حصول تک ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا ،،شہدا کی لازوال قربانیوں کے طفیل کشمیری جلد بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی حاصل کریں گے ، کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما اور جموں کشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن کے والد محمد یوسف بیگ کو ظالم بھارتی فوج نے 23 نارچ1992   کو اپنے گھر پر چھاپے میں گرفتار کرکے دوران حراست شہید کیا تھا ،اس سے قبل قابض فوجیوں نے اسی روز فریدہ بہن جی کے آبائی گھر الائچی باغ سرینگر میں چھاپہ مارا تھا اور کشمیری حریت پسندنوجوانوں جاوید احمد شالہ اور محمد صادق صوفی کو گرفتار کیا اور دوران حراست لاپتہ کردیا ،اس کے بعد موقع پر ہی فریدہ بہن جی کے والدمحمد یوسف بیگ کو اذیتیں دے کر شہید کردیا گیا تھا ،حریت کانفرنس کی سینئر رہنما فریدہ بہن نے اپنے والدمحمد یوسف بیگ کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اپنے خون سے تاریخ میں جدوجہد آزادی کی ایک نئی داستان رقم کررہے ہیں ،کوئی اپنا لخت جگراس تحریک پر قربان کررہا ہے ،کسی کا باپ،کسی کا سہاگ ،کسی کا بیٹا ،کسی کاعزیز قربان ہورہا ہے ،کشمیری اپنے بنیادی حق خو دارادیت کے حصول کے لئے اس جدوجہد میں اپنے جان ومال سمیت ہر طرح کی قربانی دے رہے ہیں ، فریدہ بہن جی نے کہا کہ شہدا کا یہ لہو اور قربانیاں ہماری تحریک کا ایک انمول سرمایہ ہیں ، ان قربانیوں کے طفیل آج ہماری جدوجہد ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اورانشا اللہ شہدا کایہ لہو رنگ لاکر کشمیر ی جلد بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی حاصل کریں گے، 

جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے دیگر رہنماوں نے بھی پارٹی سربراہ کے والد محمدیوسف بیگ کو ان کے یوم شہادت پر خرا ج عقیدت پیش کیا ہے ، پارٹی کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون نے شہید محمد یوسف بیگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہدا  کے وارث ہیں اور ہم شدا کی ان قربانیوں کی حفاظت کریں گے ، شہدا کا مشن کشمیریوں کے حق خودار ادیت  کے حصول تک جاری رہے گا اور اس میں کسی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ، پارٹی کے دیگر رہنماوں،معراج الدین ذرگر ، منظور احمد ڈار، واحد الزمان، فاروق احمد،شکیل احمد خان ، شیخ ہلال،محمد لطیف بٹ ،سید تنویر ، غلام محی الدین ،ریاض احمد شیخ ،نصیر احمد خان  ،محمدبلال بٹ اور دیگر نے بھی پارٹی کی سربراہ فریدہ بہن جی کے والد شہید محمد یوسف بیگ کو ان کے یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام تر بھارتی ظلم وتشدد کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں  اور بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے اپنے تمام عزائم اور حربوں میں ناکام ہوچکا ہے ،لازوال قربانیوں کے باعث کشمیری عوام کی منزل اب بہت قریب ہے اور کشمیری اپنا حق خود ارادیت حاصل کریں گے، ماس موومنٹ کے رہنماوں نے بھارتی فوج کے زیر حراست جاوید احمدشالہ اور محمد صادق صوفی سمیت دیگر ہزاروں لاپتہ کشمیری نوجوانوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ بھارتی فوج کے زیر حراست لاپتہ افراد کی تحقیقات کے لئے بھارت کے خلاف موثر اقدامات اٹھائیں اور بھاررت اور کشمیرکی مختلف جیلوں میں قید حریت قائدین سمیت ہزاروںکشمیری قیدیوں کی رہائی کے لئے بھارت پر دباو ڈالیں