23 مارچ یوم پاکستان سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم کے پوسٹرز چسپاں

سری نگر(صباح نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر میں، 23 مارچ یوم پاکستان سے دو دن قبل ہی  سری نگر اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹرز منظر عام پر آ گئے اورچسپاں ہوگئے ،پوسٹز ز  جن میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے پیغامات درج ہیں۔

جموں کشمیر اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم (جے کے ایس وائی ایف )اور آزادی کے حامی دیگر گروپوں کی طرف سے یہ پوسٹرز چسپاں کیے گئے، جن میںکشمیری عوام کے حق خودارادیت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ،پوسٹرز میں شہید بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے نعرے ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے درج ہیں ، یہ پوسٹرز وادی کشمیرکے  مختلف علاقوں کے  دیواروں، کھمبوں اور عوامی مقامات پر چسپاں کیے گئے۔

 پوسٹرز میں”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے”، “گو انڈیا گو بیک”، اور “جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے” جیسے پیغامات نمایاں طور پر درج کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال، لیاقت علی خان اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر بھی ان پوسٹروں میں شامل کی گئیں ہیں،