اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں 10 دن باقی رہ گئے۔حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے پیش نظرغیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔ 20 مارچ تک واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 874,282 تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت نے پہلے بھی 15 ستمبر 2023 کوافغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔،
حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی، واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 10 دن باقی ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 10 دن باقی رہ گئے، انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی، ان کی خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تاہم مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔