تل ابیب (صباح نیوز) اسرائیل کے آرمی چیف جنرل ہرزی حلیوی نے اسرائیلی فوجی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو ہونے والا حملہ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ انکا کہنا تھا کہ میرے پاس حماس کی تعریف کے علاوہ الفاظ نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیں جنگی میدان میں شش و پنج میں مبتلا کر دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مکمل فوجی کیریئر میں جو 7 اکتوبر کو ہوا ہم حماس سے اسکے 5 فیصد حملے کی بھی توقع نہیں رکھتے تھے۔ یاد رہے کہ 2 سال قابض فوج کی کمان سنبھالنے والے حلیوی نے ان 15 ماہ میں غزہ پر نسل کشی برپا کی ہے۔ تاہم جنگی معرکے میں اپنی ناکامی پر انہوں نے استعفی دیا اور اوائل مارچ میں ہی انکی جگہ نئے آرمی چیف نے سنبھالی