اسلام آباد (صباح نیوز)ایران نے بھی پاکستان میں مسافر ٹرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران مسافروں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، شہریوں کو نشانہ بنانا خوفناک ہے
، ایرانی حکومت معصوم شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ایرانی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا، شہریوں کے خلاف پرتشدد اقدامات اور اہم مواصلاتی نظام کو متاثر کرنا انسانیت کے خلاف بزدلانہ جرم ہے۔