وزیراعظم عمران خان سے شہریار آفریدی کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کو کشمیر کمیٹی کی جانب سے مختلف بین الاقوامی فورمز باالخصوص اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی)، یورپی یونین ، امریکن کانگریس اور دیگر بین الاقوامی پارلیمانی اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو کوہاٹ ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں اس مقصد کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کرنے کی ہدایت۔ وزیراعظم نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ کوہاٹ ڈویژن میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔