کراچی(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ٹی آئی کے کچھ ایم پی ایز کے ساتھ پیر کو گرین لائن بس سروس کا دورہ کیا ،صدر مملکت نے لائن میں لگ کر ٹکٹ خریدا اور بس میں سوار ہوئے ۔
اس موقع پر صدر کاکہناتھاکہ کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات دے کر ان کا دیرینہ مطالبہ وفاقی حکومت نے پورا کیا جو کہ قابل ستائش ہے ۔ڈاکٹر عارف علوی نے مسافروں سے بس سروس کے بارے میں بات چیت کی ، لوگوں نے بس سروس کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گرین لائن روٹس کوبڑھانے کا مطالبہ کیا،پی ٹی آئی کے جو ایم پی ایز صدر مملکت عارف علوی کے دورے میں ہمراہ تھے ان شخصیات میں راجہ اظہر، سعید آفریدی اور راسبتان خان شامل تھے،