بین الاقوامی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بین الاقوامی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اشیا ء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو پریشان کرکھا ہے،بیشتر ممالک کو کووڈ کے دوران لاک ڈائون نے بھی بری طرح متاثر کیا ہے، لیکن پاکستان ماشا اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔