اسلا م آباد(صباح نیوز)جموں و کشمیر کے بارے میں اوآئی سی کے خصوصی نمائندے ایمبیسڈریوسف الدوبے کل اتوار سے پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کا چھ روزہ دورہ کریں گے ،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے میں او آئی سی کے کشمیر بارے خصوصی نمائندے کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی ہمراہ ہوگا جس میں انسانیت کے بارے میں او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹر ی جنرل ایمبیسڈر طارق بخت اور دیگر سینئر عہدیدار شامل ہیں،
یہ وفد سات نومبر سے بارہ اگست تک دورہ کرے گا،اوآئی سی کے خصوصی نمائندے اپنے دورے میںمقبوضہ جموں و کشمیر میں امن و سلامتی ، انسانی حقوق، اور سنگین صورتحال کے قانونی پہلووں پر تبادلہ خیال کریں گے،
آزادکشمیرمیں دورے کے دوران خصوصی نمائندہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں سمیت کشمیری سوسائٹی کے مختلف طبقہ افراد سے بات چیت کریں گے ،او آئی سی کا وفد مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قابض فوج کی جانب سے زبردستی اپنے گھروں سے نکالے گئے کشمیریوں کے ایک ماڈل ویلیج کا بھی دورہ کرے گا اور ایل اوسی پر بھارتی خلاف ورزیوں سے متاثر خواتین اور بچوں سمیت متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا،
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس دورے سے اوآئی سی کے خصوصی نمائندے کو مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر سنگین صورتحال کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی ۔