فیصل واؤڈا کا تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے تاحیات نااہل ہونے والے سینیٹر فیصل واؤڈا نے تاحیات نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل میں الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے
فیصل واڈا نے موقف اختیار کیا ہے کہ دہری شہریت کیسز میں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق نہیں کیا، اس لیے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا۔کیونکہ الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں ۔

ان حقائق کو نظر انداز کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی فیصل واؤڈا نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے۔فیصل واؤڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی.